پینٹا کی طرف سے جاپان میں میرینز کے “اہم” معاہدے کا خیر مقدم

واشنگٹن: امریکی سیکرٹری دفاع لیون پینٹا نے جمعے کو “جاپان کے ساتھ اوکی ناوا سے 9000 میرینز کی منتقلی کے اہم معاہدے” کی تعریف کی۔

یہ منتقلی، جس کے تحت فوجیوں کو گوام، ہوائی اور آسٹریلیا منتقل کیا جائے گا، متوقع طور پر امریکہ کو اپنے طویل مدتی اتحادی جاپان کے ساتھ تعلقات میں تناؤ کم کرنے میں مدد دے گی، جو دوسری جنگ عظیم کے بعد سے بڑی تعداد میں فوجی موجودگی کی وجہ سے کبھی کبھار تناؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔

“ہم جاپانی سیلف ڈیفنس فورس میں موجود اپنے شرکاء کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ ان فیصلوں کو نافذ کیا جائے اور اس اہم ترین اتحاد کو بہتر بنایا جائے۔”

یہ معاہدہ اوکی ناوا کے مصروف فوجی ہوائی اڈے کی منتقلی پر کسی قسم کی پیش رفت سے ماوراء ہو کر آگے بڑھایا جائے گا، جو اس سے قبل امریکہ کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں کلیدی بنیاد تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.