ٹوکیو: وزارت تعلیم اور نیشنل پولیس ایجنسی نے جمعے کو کہا کہ اس ہفتے رونما ہونے والے تین حادثات میں دو جانوں کے ضیاع اور 10 زخمی ہونے کے بعد وہ بچوں کے لیے روڈ سیفٹی بہتربنانے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔
جمعے کو ایک منی وین تاتیاما، صوبہ چیبا میں اسکول بس کا انتظار کرنے والے بچوں کے ایک گروہ پر جا چڑھی تھی جس سے ایک 6 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔ آٹھ دوسرے بچے اس وقت شدید زخمی ہوئے جب ایک کار، جسے 18 سالہ لڑکا بلا لائسنس چلا رہا تھا، ان سے جا ٹکرائی۔
تین کے تین حادثات میں سڑکیں تنگ تھیں اور کوئی فٹ پاتھ موجود نہ تھا، نہ ہی کوئی حفاظتی جنگلہ لگا ہوا تھا۔
این پی کے کے ایک اہلکار نے ٹوکیو میں نیوز کانفرنس کو بتایا کہ 2011 میں اسکول سے آتے یا جاتے ہوئے کاروں کی وجہ سے 11 بچے ہلاک ہوئے، جبکہ 2474 بچے زخمی ہوئے۔