ٹوکیو ڈزنی لینڈ جانے والی بس گونما میں حادثے کا شکار ہونے سے 7 ہلاک

ٹوکیو: پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ ٹوکیو سے 100 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع فوجیوکا، صوبہ گونما میں اتوار کی رات ٹوکیو ڈزنی لینڈ کو جانے والی ایک بس کو حادثہ پیش آنے سے کم از کم سات افراد ہلاک جبکہ 39 زخمی ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق، 45 مسافروں کو لے جانیوالی بس صبح 4:40 پر کانیتسو ایکسپریس وے پر سڑک کنارے ایک دیوار سے جا ٹکرائی۔

میقامی میڈیا کے مطابق، اس سیاحتی بس نے ٹوکیو سے 300 کلیومیٹر شمال مغرب میں واقع کانازاوا کو ہفتے کی رات 10 بجے چھوڑا تھا، جو جاپان میں بہار کے موسم کی چھٹیوں، گو؂لڈن ویک کا پہلا دن تھا۔

پولیس نے کہا مرنے والوں میں سے چھ خواتین کی عمر 20 کے اریب قریب تھی، اور ساتواں آدمی 40 یا 50 کے پیٹے میں تھا۔

پولیس 43 سالہ ڈرائیور سے تفتیش کر رہی ہے جو زخمی ہوا تھا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ وہ حادثے سے قبل اونگھ کا شکار ہو گیا تھا۔ بس پر کوئی ریلیف ڈرائیور موجود نہیں تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.