فوکوشیما کی ککڑی/ کھیرے (کوکمبر) کا نام بدل کر ٹوکیو میں فروخت

ٹوکیو: حکام نے اتوار کو کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کا ایک تھوک فروش فوکوشیما میں اگنے والی ککڑی/ کھیرے کی پیکنگ اور نام بدل کر فروخت کرتا رہا ہے تاکہ ان کے اگنے کی جگہ کا پتا نہ لگے۔

تھوک فروش دائیکانی بونکی نے مبینہ طور پر فوکوشیما میں اگنے والی ککڑی/ کھیرے کے358 ڈبوں کو دوبارہ پیک کر کے فروخت کیا۔ اس ککڑی/ کھیرے کا نام بدل کر یہ ظاہرکیا گیا تھا کہ یہ یاماگاتا اور ایواتے کے صوبوں میں اگائے گئے ہیں۔

حکام نے جمعے کو تھوک فروش کو حکم دیا کہ وہ مستقبل میں مال و مصنوعات کو لیبل کرنے کے سلسلے میں جاپانی قانون کی پیروی کرے۔ انہوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ فوکوشیما کے مال کی دارالحکومت میں نام بدل کر فروخت کا یہ پہلا واقع ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.