ٹوکیو: پولیس نے ہفتے کو کہا کہ انہوں نے ایک 41 سالہ خاتون کو اپنے 2 سالہ بچے کی موت پر حراست میں لیا ہے جب یہ انکشاف ہوا کہ وہ اس کے چہرے اور سینے پر بیٹھ گئی تھی۔
اس عورت،جس کا نام کامیئے تاکاشیما پتا چلا ہے، پر الزام ہے کہ وہ جمعے کو علی الصبح نیریما میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں یوکی نامی اپنے بچے کے اوپر بیٹھ گئی۔ اس نے اپنے سابقہ خاوند کو کال کی جس نے 110 پر اطلاع دی۔ لڑکے کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کا اعلان کر دیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ تاکاشیما نے پچھلے دسمبر سے تین بار مرکز مشورہ برائے اطفال سے رابطہ کیا تھا چونکہ اس کے خیال میں اس کے بچے کی ذہنی نشونما کی رفتار اوسط سے کم تھی۔