ٹوکیو: ڈیموکریٹک پارٹ آف جاپان کے سینئر اراکین کا کہنا ہے کہ پارٹی سابقہ سیکرٹری جنرل اچیرو اوزاوا کی جمعرات کو سیاسی چندے کے اسکینڈل سے بریت کے بعد پارٹی رکنیت بحال کرنے کے معاملے کو زیر بحث لائے گی۔
ڈی پی جے کے سیکرٹری جنرل ازوما کوشیشی نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ پارٹی کونسل متوقع طور پر گولڈن ویک کے بعد معطلی اٹھا دے گی۔
69 سالہ اوزاوا ڈی پی جے میں 120 اراکین پر مشتمل سب سے بڑے دھڑے کو کنٹرول کرتے ہیں۔ ان کی رکنیت فروری 2011 میں اس معطل کر دی گئی جب ان پر مبینہ طور پر 2004 میں اپنے معاونین کے ساتھ مل کر زمین کے ایک سودے میں 400 ملین ین کی رقم اپنی سیاسی چندے کی تنظیم کو دینے کی فرد جرم عائد کی گئی۔
دریں اثنا لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) نے اوزاوا کے مقدمے کے نتیجے پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ ایل ڈی پی کے سیکرٹری جنرل نوبوتیرو اشی ہارا نے اوزاوا پر زور دیا کہ وہ دائت میں بطور حلفی گواہ پیش ہوں اور سیاسی چندے کے کیس پر وضاحت پیش کریں۔
تاہم کوشیشی نے کہا کہ اوزاوا کو بری کر دئیے جانے کی وجہ سے انہیں طلب کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ڈی پی جے یا اپوزیشن جماعتوں کے کسی دائت رکن کے پاس سوالات ہیں تو اسے اوزاوا سے نجی طور پر پوچھنے چاہئیں۔