یاماناشی میں رولر کوسٹر سے بولٹ گرنے کی وجہ سے خاتون زخمی

یاماناشی: پولیس نے پیر کو کہا کہ فوجیکو ہائی لینڈ، واقعی فوجیوشیدا، صوبہ یاماناشی میں اتوار کو ایک خاتون اس وقت زخمی ہو گئی جب ایک بولٹ رولر کوسٹر سے الگ ہو کر گر پڑا۔

تھیم پارک کے آپریٹر کے مطابق، ایجانائیکا جھولے میں ساڑھے بارہ بجے دوپہر کے قریب ٹوٹ پھوٹ پیدا ہونے سے بولٹ گرا۔ کمپنی نے کہا کہ رولر کوسٹر اتوار کو پارک کھلنے سے قبل معمول کی جانچ پڑتال سے گزری تھی اور معمول سے ہٹ کر کوئی بھی چیز ریکارڈ نہیں کی گئی تھی۔

پولیس نے کہا جھولا چل رہا تھا جبکہ خاتون اس کے نیچے سے گزر رہی تھی جب بولٹ نیچے گرا اور خاتون کے سر میں لگا، جس سے معمولی زخم پیدا ہوا۔

یہ جھولا 2006 میں کھلا تھا۔

اس خبر سے ملتی جلتی دیگر خبریں

  • کوئی خبر نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جاپان میں رہنے والے تمام غیر ملکی رہائشیوں کے لیے ،ایمگریشن قوانین ، مکمل

پرانے مراسلات

Switch to our mobile site