فوکوشیما: جاپان کے گولڈن ویک کی چھٹیوں کے پہلے دن، ہفتے کو بہت سے رضاکار توہوکو کے تاراج شدہ علاقوں میں آئے۔
کیوتو سیساکو شینادن، جو ٹوکیو سے تعلق رکھنی والی ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے، نے مینامی سوما، صوبہ فوکوشیما میں عارضی رہائش گاہوں کا دورہ کیا اور پنیری کے 5000 پودے تقسیم کیے، جن میں میری گولڈز، پٹونیا بھی شامل تھے۔ انہوں نے 50 کے قریب لوگوں کو پودے لگانے میں مدد بھی فراہم کی۔
تنظیم کے ایک رکن نے کہا: “اس علاقے میں بہت سے کسان ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ مٹی کو پھر سے ہاتھ لگانے کا موقع پائیں اور پناہ گزین ہونے کی وجہ سے زندگی میں پیدا ہونے والی تناؤ سے کچھ نجات حاصل کریں”۔