ٹوکیو: کم سے کم بھی کہا جائے تو فوکوشیما پولیس فورس کی بھرتی کا اشتہار حرکت میں ہے۔ پوسٹر پر ایک آدمی نظر آ رہا ہے جو تابکاری بچاؤ سوٹ پہنے ہوئے سونامی کے بعد بنجر پڑے کسی اجاڑ مقام سے گزر رہا ہے، جبکہ اس کے ساتھ لکھا متن عجیب ڈراؤنے سے انداز میں کہہ رہا ہے، “یہ کام کرنے والا ہے جسے میں ہی کر سکتا ہوں”۔
جاپانی پوسٹر اکثر الفاظ کھا جاتے ہیں اور ان میں پیغام واضح نہیں بلکہ چھپا ہوا ہوتا ہے، تاہم بھرتی کے اس اشتہار میں پیغام نسبتاً واضح بتایا گیا ہے۔ یہ تصویر مئی 2011 میں لی گئی تھی (آفت مارچ میں آئی تھی)، جس کے پس منظر میں زیادہ نقصان کا شکار ہونے والا ایٹمی ری ایکٹر نظر آ رہا ہے، اور اسے اس سال متفقہ طور پر بھرتی کے اشتہار کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔
نئے افسران کی بھرتی کی خواہش، جو کام ترک نہ کریں اور کام کے لیے بہت ہلکے پھلکے انداز میں سوچتے ہوئے ہوئے آئیں، بجا سہی تاہم اس پوسٹر پر ایک اور ذیلی پیغام بھی لکھا ہو سکتا تھا کہ انہیں ہر ایرے غیرے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔