دنیا کا پہلا ٹیڑھے دانت والی لڑکیوں کا گروپ قائم

ٹوکیو: آپ نے جاپان میں داتنوں کے ایک حالیہ رجحان کے بارے میں سنا ہو گا جسے “تسوکی یائیبا” کہتے ہیں، جس میں خواتین اپنے نوکیلے دانتوں پر خول چڑھوا لیتی ہیں تاکہ دانتوں کی آنکڑوں جیسی شکلیں بن جائیں۔ اگر ایسا ہے تو آپ نے اندازہ لگا لیا ہو گا کہ ٹیڑھے دانتوں والی لڑکیوں کا گروپ بھی کوئی دور کی بات نہیں ہو گی، اور یہ رہا وہ گروپ: ٹی وائے بی 48۔

18 سالہ نانا، میو اور ریکا کو “تسوکی یائیبا” کے میدان میں مہارت رکھنے والے ڈینٹل کلینک نے درخواست گزاروں کی ایک بڑی تعداد میں سے منتخب کیا تھا۔ نوکیلے اور ٹیڑھے دانتوں والی لڑکیاں عام طور پر جاپان میں کیوٹ خیال کی جاتی ہیں، اور ٹی وائے بی 48 کو فیشن کی علامت بنا دینے سے منتظمین کو امید ہے کہ وہ قدرتی طور پر ٹیڑھے اور ایک دوسرے پر چڑھے دانتوں سے محروم لڑکیوں کو مصنوعی طور پر دانت ٹیڑھے کروانے کی ترغیب دے سکیں گے۔

اس گروپ نے اپنا پہلا کنسرٹ اکیہا بارا میں 30 اپریل کو کیا تھ، اور پرستار اب ان کی پہلی سی ڈی کی نقول حاصل کر سکتے ہیں جن پر ڈراؤنے سے انداز میں لکھا ہے “کوئی مسئلہ تو نہیں اگر میں کاٹ لوں؟”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.