گیمبا کا نتین یاہو پر ایران پر پابندیوں کے معاملے میں صبر کرنے پر زور

یروشلم: جاپانی وزیر خارجہ کے ترجمان نے بدھ کو کہا کہ کوچیرو گیمبا نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر “صبر” کا مظاہرہ کرے اور پابندیوں کو کام کرنے کا موقع دے۔

گیمبا جو منگل کو اسرائیل پہنچے تھے، نے وزیر اعظم بنجامن نتین یاہو سے اور وزیر خارجہ اویگدور لیبرمین سے ملاقات، اور بدھ کو فلسطینی وزیر اعظم سلام فیاض کے ساتھ مغربی کنارے کے شہر رملہ میں بات چیت کا اہتمام کیا۔

ترجمان ماسارو ساتو کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ گیمبا نے نتین یاہو کو بتایا تھا کہ “ایرانی ایٹمی معاملے سے نپٹنے کے لیے صبر درکار ہو گا، جس کے جواب میں مسٹر نتین یاہو نے کہا کہ اسرائیل جنگ نہیں چاہتا”۔

لیبرمین سے بات چیت کے دوران، گیمبا نے کہا کہ جاپان ایرانی ایٹمی پروگرام پر عالمی برادری کی تشویش میں شریک ہے اور یہ کہ تہران پر “بے مثال درجے کا دباؤ” ڈالا جا رہا ہے جس نے اثر دکھانا شروع کر دیا ہے۔

تاہم اسرائیل نے پابندیوں کے موثر ہونے پر شبہات کا اظہار کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.