جنوبی کوریا کی پروازیں شمالی کوریا کے جی پی ایس جامنگ کے نشانے پر

سئیول: اہلکاروں کے کہا کہ سرحد پار تناؤ کے درمیان شمالی کوریا کی جانب سے برقی اشارات کو جام کرنے والے سگنل، جنہوں نے شمالی کوریا کی سینکڑوں سویلین پروازوں کو متاثر کیا ہے جمعرات کو بھی بلا تخفیف جاری رہے۔

“جی پی ایس (گلوبل پوزیشننگ سسٹم) جام کرنے والے سگنل آج بھی جاری ہیں،” یانگ چانگ سینگ نے اے ایف پی کو بتایا، جو وزارت ٹرانسپورٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہفتے سے آج دوپہر دو بجے تک 337 طیاروں نے جی پی ایس سگنلز ناکام ہونے کی شکایت کی۔ لی نے کہا کہ پچھلے سال مارچ میں شمال کی طرف سے جی پی ایس جامنگ سگنلز امریکہ اور جنوبی کوریا کی سالانہ فوجی مشقوں کے 10 دنوں کے دوران جاری رہے تھے۔

سئیول کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے اس وقت کہا تھا کہ جامنگ کی وجہ سے سیئول کے نزدیک ملٹری فون سروس اور رہنمائی کے آلات میں معمولی تعطل آیا۔

اکتوبر 2010 میں جنوبی کوریا کے اس وقت کے وزیر دفاع کم تائی یونگ نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کا روسی ساختہ جامنگ آلہ جو گائیڈڈ ہتھیاروں کو ناکارہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ملکی سلامتی کے لیے نیا خطرہ ہے۔

انہوں نے اُسی سال 23 اگست سے 25 اگست کے درمیان مغربی ساحلی پٹی پر سویلین بحری جہازوں اور طیاروں کو جی پی ایس نظام کے استعمال میں بار بار درپیش مشکلات پر بھی شمالی کوریا کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.