توہوکو ریجن میں سخت بارشوں سے ہزاروں افراد انخلا پر مجبور

ٹوکیو: اہلکاروں نے جمعے کو کہا کہ پچھلے سال کے سونامی سے متاثر ہونے والے توہوکو ریجن کے ہزاروں رہائشیوں کو سخت بارشوں کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈ کے خدشے کے پیش نظر گھر چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، کم دباؤ والا ایک موسمیاتی نظام ریجن میں طوفانی بارشیں لے کر آیا، جس کی وجہ سے صوبہ ایواتے کے آفت زدہ قصبے یامادا میں 24 گھنٹوں کے دوران 344 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پچھلے سال 11 مارچ کے زلزلے اور بعد میں آنے والے سونامی سےشدید متاثرہ ہونے والی ایک اور بستی، کاسینّوما شہر میں 2300 لوگوں کو سیلاب کے خدشات کے پیش نظر انخلا کی ترغیب دی گئی۔

مقامی حکام نے صوبہ میاگی کے سمندر سے دور اندرونی قصبے تائیوا کے دو ہزار سے زیادہ مکینوں کو بھی انخلا کا حکم دیا تاہم جمعے کی صبح انہیں واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔

موسمیاتی ایجنسی نے میاگی اور ایواتے کے صوبوں کے ساتھ ساتھ ہوکائیدو میں بھی لوگوں کو خبردار کیا کہ لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا جاری رکھیں۔

 

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.