آفت زدہ جاپان میں قابل تجدید توانائی پر منتقلی کے لیے بحث

ٹوکیو: ایک اور طویل، پریشان کن تپتا ہوا موسم گرما جاپان پر منڈلا رہا ہے جبکہ وہ اپنا آخری چلتا ایٹمی بجلی گھر بندکرنے جا رہا ہے، جس سے بجلی کی کمی شدید ہو جائے گی اور سبز توانائی کے انقلاب کی ضرورت مزید فزوں تر۔

11 مارچ، 2011 سے قبل ایٹمی توانائی جاپان کی توانائی کا مستحکم ذریعہ نظر آتی تھی۔ لیکن اب جاپان 2030 تک قابل تجدید توانائی سے بجلی پیدا کرنے کا ہدف 25 سے 35 فیصد کے درمیان رکھنے پر غور و عوض کر رہا ہے، جبکہ اس کے مقابلے میں جرمنی نے قابل تجدید توانائی تناسب 1990 کے 5 فیصد سے بڑھا کر 2010 میں 20 فیصد کر دیا تھا۔ یوٹیلیٹی کمپنیاں پیشن گوئی کر رہی ہیں کہ مغربی جاپان میں سخت گرمی کے دوران بجلی کی فراہمی طلب کے مقابلے میں 16 فیصد تک کم ہو سکتی ہے۔

ہوریوشی ہاماساکی، جو فوجتسو ریسرچ انسٹیٹوٹ کے ایک ماہر توانائی ہیں، اندازہ لگاتے ہیں کہ خریداری کے مستحکم نرخوں، جو قابل تجدید توانائی کے پیدا کاروں کو اپنی توانائی کی فکس قیمت کی ضمانت دیتے ہیں، کی وجہ سے اگلے تین سال میں قابل تجدید توانائی کی پیداوار 200 گنا تک بڑھ سکتی ہے۔

اگرچہ ماہرین پرجوش ہیں، لیکن سبز توانائی کو اب بھی جاپان میں بہت سی مشکلات اور مخالف ہواؤں کا سامنا ہے۔ ایٹمی صنعت کے مقررہ مفادات کے علاوہ، ان رکاوٹوں میں دم گھونٹ دینے والے ضوابط، شمسی اور پون توانائی سے پیدا ہونیوالی طیران پذیر بجلی کے ساتھ لگاّ نہ کھانے والا نیشنل گرڈ (بجلی کی فراہمی کا نظام)، اور شمسی یا جیو تھرمل پلانٹس تعمیر کرنے کے بہت زیادہ اخراجات شامل ہیں۔

جاپان کی بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی تنظیم کا کہنا ہے کہ رکن کمپنیاں مارچ 2015 تک 103 میگا واٹ توانائی کی فراہمی کے قابل شمسی توانائی کے بیس بڑے بڑے مراکز قائم کر رہی ہیں۔

ایون سن تسلیم کرتے ہیں کہ آئندہ چند سالوں میں قابل تجدید توانائی بجلی کی طلب کا ایک چھوٹا سا حصہ ہی پورا کرنے کے قابل ہو گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.