تحقیق: امریکہ کے طبی دیکھ بھال کے اخراجات سب سے زیادہ، جاپان کے سب سے کم

واشنگٹن: جمعرات کو جاری کردہ 13 صنعتی ممالک پر کی گئی ایک تحقیق سے پتا چلا کہ جاپان طبی دیکھ بھال پر سب سے کم اخراجات کرتا ہے، جبکہ امریکہ اس معاملے میں سب سے زیادہ اخراجات کرتا ہے۔

امریکہ نے طبی دیکھ بھال کی خدمات پر 2009 میں فی فرد قریباً 8,000 ڈالر خرچ کیے، جو آسٹریلیا، برطانیہ، کینیڈا، ڈنمارک، فرانس، جرمنی، جاپان، نیدر لینڈز، نیوزی ینڈ، ناروے، سویڈن یا سوئٹزرلینڈ سے زیادہ ہیں۔

کامن ویلتھ فنڈ، ایک نجی تنظیم جس کا مقصد امریکہ میں بہتر طبی دیکھ بھال کا فروغ ہے، کی رپورٹ کے مطابق جاپان نے 2008 میں سب سے کم، 2878 ڈالر فی کس کے حساب سے اخراجات کیے۔

“رسائی محدود کر کے لاگتوں پر قابو پانے کی بجائے جاپان طبی دیکھ بھال کی قیمتیں مقرر کر دیتا ہے تاکہ مجموعی طبی اخراجات کو حکومت کے متعیّن کردہ بجٹ میں رکھا جا سکے۔”

اس کے مقابلے میں امریکی نظام مہنگی قیمتوں، زیادہ آسانی سے دستیاب ٹیکنالوجی اور بڑے پیمانے پر عام موٹاپے کی وجہ سے مبتلائے آزار ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.