ماروبینی کی جانب سے ملازمت کی جعلی پیشکشوں سے ہوشیار رہنے کی تنبیہ

ٹوکیو: ماروبینی کارپ نے جمعرات کو کام تلاش کرنے والے ممکنہ امیدواروں کو کمپنی کی جانب سے غلط پیشکشوں سے محتاط رہنے کی تنبیہ کی۔

“ہمیں لوگوں کی جانب سے کئی ایک استفسار موصول ہوئے جنہیں ماروبینی کی جانب سے ملازمتوں کی جعلی پیشکشوں والی ای میلیں موصول ہوئیں تھیں۔ یہ ای میلیں ایک فریب کا حصہ ہیں جس کا مقصد ذاتی معلومات، کریڈٹ کار یا بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کا حصول، یا ویزاکے اخراجات کے لیے رقم بٹورنا ہے،” ماروبینی نے ایک بیان میں کہا۔ “ملازمت کی ایسی کوئی بھی پیشکش کسی بھی طرح ماروبینی یورپ، ماروبینی کارپوریشن یا ماروبینی گروپ کی کسی اور کمپنی سے کوئی تعلق نہیں رکھتی۔”

ماروبینی نے کہا کہ وہ ملازمت کے لیے درخواست دینے والوں سے کبھی پیسوں کا مطالبہ نہیں کرتا۔ “ماروبینی کی جانب سے کوئی بھی مستند پیشکش درخواستوں کی باضابطہ وصولی اور انتخابی عمل، بشمول آمنے سامنے انٹرویو کے ذریعے کی جائے گی،” کمپنی نے کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.