سو چی اس سال کے آخر میں جاپان کا دورہ کریں گی

ٹوکیو: جمعرات کی ایک رپورٹ کے مطابق، میانمار کی جمہوریت پسند لیڈر آنگ سان سوچی اس سال کے آخر میں جاپان کا دورہ کرنے کا ارادہ کر رہی ہیں تاکہ اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات پر بات چیت کر سکیں۔

نوبل انعام کی مستحق سو چی، جنہوں نے بدھ کو پارلیمان کی رکنیت کا حلف اٹھایا، کی پارٹی نے پچھلے ماہ بتایا تھا کہ وہ جون کے وسط میں برطانیہ اور ناروے کا دورہ کرنے کا منصوبہ بھی بنا رہی ہیں، جو 24 سالوں میں میانمار سے باہر ان کے پہلے دورے کا جزو ہو گا۔

سو چی نے ٹوکیو کے دورے کی خواہش کا اظہار میانمار کے لیے جاپان کے سفیر، تاکاشی سیتو، کے ساتھ رنگون میں اپنے گھر میں اپریل کے شروع میں ہونے والی ایک ملاقات میں کیا تھا۔

 

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.