اگر ٹیکس منصوبہ ناکام ہو گیا تو جاپان کو یوم حساب کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے: موڈیز

منیلا: موڈیز انویسٹرز سروس نے ٹوکیو پر ٹیکس اصلاحات کے بل پر عمل درآمد کے لیے دباؤ برقرار رکھتے ہوئے اس ہفتے کہا کہ اگر جاپانی حکومت سیلز ٹیکس بڑھانے میں ناکام ہو گئی اور سرمایہ کاروں نے حکومتی بانڈز پر زیادہ سود کا مطالبہ کر دیا تو جاپان توقع سے پہلے “یوم حساب” کا سامنا کر سکتا ہے۔

سروس کے نائب صدر اور علاقائی افسر ٹام بائرن نے تسلیم کیا کہ ٹیکس میں اضافہ جاپان کو کمزور اقتصادی نمو کا سامنا کرنے پر مجبور کر دے گا، تاہم انہوں نے کہا کہ ملک کو کڑوا گھونٹ بھر کر ویلفیئر کی پھولتی ہوئی لاگتوں تلے دبے قومی مالیاتی نظام کو درست کرنے کا آغاز کرنا ہوگا۔

“ہماری سوچ یہ ہے کہ ایک چوٹی کا مقام آئے گا جہاں چیزیں یکدم ہی بدل سکتی ہیں”۔

پہاڑ بنتے قرضے کا سامنا کرتے ہوئے وزیر اعظم یوشیکو نودا پارٹی اتحاد کو برقرار رکھنے اور 2015 تک سیلز ٹیکس کو پانچ فیصد سے دوگنا کرنے کے نزاعی منصوبے کو آگے بڑھانے کی جدوجہد کر رہے ہیں، جبکہ پارلیمان کے ایوان بالا کو کنٹرول کرنے والی اپوزیشن جماعتیں تعاون سے انکاری ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.