سئیول: پچھلے سال جاپان میں آنے والے تابکاری بھرے حادثے کے بعد حفاظت پر اٹھنے والی خدشات کے باوجود جنوبی کوریا نے جمعے کو دو نئے ایٹمی ری ایکٹروں پر کام کا آغاز کر دیا۔
وزارت اقتصادیات نے کہا کہ یہ ری ایکٹر، جن میں سے ہر ایک کی گنجائش 1400 میگا واٹ ہو گی، مشرقی ساحل پر پہلے سے موجود اُولجین کے قریب واقع ایٹمی بجلی گھروں پر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
“یہ واضح ہے کہ جنوبی کوریا نے فوکوشیما کے حادثے سے بہت تھوڑا سبق سیکھا ہے، جہاں سینکڑوں ہزاروں لوگ نتائج بھگت رہے ہیں۔”
جنوبی کوریا اپنی بجلی کی 35 فیصد ضروریات پوری کرنے کے لیے 21 ایٹمی ری ایکٹروں پر انحصار کرتا ہے۔