توچگی کن کے شہر اویامہ میں قائم مسجد باب السلام میں اسلامی سرکل آف جاپان کے زیر اہتمام ایک تر بیتی نشست کا اہتمام ہوا۔

توچگی کن(رپورٹ شاہد مجید)
توچگی کن کے شہر اویامہ میں قائم مسجد باب السلام میں اسلامی سرکل آف جاپان کے زیر اہتمام ایک تر بیتی نشست کا اہتمام ہوا۔
جاپان میں گولڈن ویک کی تعطیلات ہونے کی وجہ جاپان بھر میں مذہبی سر گرمیاں عروج پر ہیں اسلامی سرکل آف جاپان کے زیر اہتمام یہ پروگرام تین نشستوں پر مشتمل تھا
طوفانی بارش کے باوجود جاپان کے دور دراز کے علاقوں سے تربیتی نشست میں لوگوں نے شرکت کی ۔
نماز ظہر تک کی نشست کے مہمان خصوصی قاری عبداللہ تھے جنھوں نے اپنے خطاب میں کہا قرآن پاک نہ کاغذ پر محفوظ ہے بلکہ کروڑوں دماغوں میں محفوظ ہے اسکی حفاظت کا ذمہ اللہ تعالیٰ نے خود اٹھایا ہو اہے قرآن پاک ہی ہماری نجات اور کامیابی کا راستہ ہے دوسری نشست سے پہلے ایک جاپانی نوجوان نے اسلام بھی قبول کیا بعد ازاں نو مسلم کو تمام مسلمان بھائیوں نے مبارک باد دی، اسلام اور ہماری زمہ داریاں گروپ بنا کر تبادلہ خیالات کیا گیا اور بعد میں ہر گروپ سے ایک ایک فرد نے سٹیج پر آکر اپنے خیالات کا اظہار کیا مقررین نے اسلام کے راستے کو مکمل ضابطہ حیات قرار دیا اور جاپان میں اسلامی سرکل آف جاپان کو اس طرح کی تر بیتی نشست کروانے پر مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ کہا کہ اسلام کی تبلیغ کسی ایک دینی ادارے کی ذ مہ داری نہیں ہے بلکہ اسلام کی تبلیغ ہر مسلمان پر فرض ہی۔اس لئے جاپان میں مقیم تمام مسلمان بھائیوں کو چاہیے کہ اسلام کے ضابطہ حیات پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ جاپانیوں میں اسلام کی تبلیغ کریں آخر میں سرکل کے امیر جمیل احمد بھائی نے شرکت کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اعلان کیا کہ مسجد باب اسلام کے نئے ہال کی تعمیر بہترین آرائش کا کام بھی شروع کر دیا جائے گا۔ شرکا کے لئے کھانے کا انتظام ہونے کے ساتھ ساتھ چائے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا

[nggallery id=113]

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.