اباراکی کن کے شہر یوکی میں قائم مسجد بلال

اباراکی کن(رپورٹ شاہد مجید)
اباراکی کن کے شہر یوکی میں قائم مسجد بلال میں جمعرات کے روز ہفتہ وار درس قرآن کی محفل کے سلسلے میں ایک روحانی اجتماع ہوا
جمعرات کے روز جاپان بھر میں طوفانی بارش کا ایک سلسلہ جاری تھا اسکے باوجود درس قران میں دور دراز سے لوگوں نے شرکت کی
مسجد کے فعال رکن نعیم خان نے افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی منہاج القران جاپان کے ڈائریکٹر علامہ شکیل ثانی سے درخواست کی کہ اہل علاقہ کی خواہش ہے وہ ہر ہفتہ وار درس قران مسجد بلال میں دہا کریں۔
جسے انہوں نے قبول کیا اور بعد ازاں شرکاء کے مشورے سے ہر ماہ کی پہلی جمعرات کو درس قران کی محفل سے ایک سال خطاب کرنے کا اعلان کیا ان کے اس اعلان کو شرکاء نے بہت سراہا تلاوت کلام پاک نعت رسول مقبول کے بعد درس قران سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شکیل ثانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی ذات مہربان ہے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی توبہ استغفار اور معافی کی طلب پر اپنے بندوں کو معاف کرتا ہے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے ہر کام کی کامیابی کے لئے اللہ سے دعا کرنی چاہیے اور حضور ؐ کی سنت اور صحابہ کرام کے طریقے پر چلتے ہوئے ہم کامیابی حاصل کر سکتے ہیں

[nggallery id=114]

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.