فوکوکا: پولیس نے جمعے کو کہا کہ کورومے، صوبہ فوکوکا میں ایک تالاب کے کنارے سے وینائل بیگ میں نومولد بچے کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق، ایک راہگیر نے جمعرات کو 12 بجے دوپہر سے ذرا بعد 110 پر کال کی اور کہا کہ تالاب کے نزدیک پڑے وینائل بیگ میں سے گندی بو آ رہی ہے۔ جب پولیس آئی تو انہوں نے نومولد کی انحطاط پزیر لاش پائی۔
پولیس نے کہا کہ وہ جنس کا سراغ لگانے میں ناکام رہے چونکہ لاش بظاہر کئی دن قبل پھینکی گئی تھی۔ پولیس لاش کو بے یار و مددگار چھوڑنے کے کیس کے طور پر اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔