رضاکارانہ سیاحتی گروپس کا ایواتے میں گولڈن ویک کے ایام میں قیام

ٹوکیو: بہت سے سیاح گولڈن ویک کے دوران میاگو، صوبہ ایواتے کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ رضاکارانہ سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں اور مقامیوں کو احساس دلا سکیں کہ انہیں بھلایا نہیں گیا۔

میاکو پچھلے سال 11 مارچ کے سونامی سے تاراج ہوا تھا۔ اس ہفتے، 13سے 15 اراکین پر مشتمل سیاحوں کے گروپس ٹوکیو، آئچی، کوبے اور دوسری جگہوں سے وہاں آئے۔

میاکو کی سیاحتی تنظیم ان گروپوں سے ملتی ہے اور انہیں نقصان دکھانے کے لیے گھماتی ہے اور انہیں مختلف کاموں کا مشورہ دیتی ہے جن کے ذریعے وہ بحالی میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔

سیاحتی اہلکاروں نے کہا کہ جمعے تک 70 سیاحوں نے میاکو کی مدد کی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.