آوارہ پالتو طوطے نے ٹوکیو پولیس کا اپنا پتا ٹھکانا بتا دیا

ٹوکیو: بدھ کو ایک پالتو طوطے کو اس کے مالک کو لوٹا دیا گیا، جب گمشدہ طوطے نے خود پولیس کو ٹوکیو کے نزدیک اپنے گھر کا پتا بتایا۔

یہ نر پرندہ اتوار کی صبح ٹوکیو کے مغرب میں واقع شہر ساگامی ہارا میں واقع اپنے مالک کے گھر سے بھاگ نکلا تھا، اور ایک قریبی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے مہمان کے کندھے پر آ بیٹھنے سے قبل آزاد ہی رہا۔

شمالی ساگامی ہارا پولیس اسٹیشن کے ترجمان کے مطابق، مقامی پولیس کے حوالے کر دئیے جانے کے بعد منگل تک پرندہ کچھ نہ بولا، جس کے بعد اس نے اچانک اس شہر اور ضلع کے نام بول دئیے جہاں اس کے مالک کا مکان واقع تھا۔

اس کے بعد اس نے گھر کا بلاک نمبر اور گلی نمبر بھی حیرت زدہ بیٹھے تین پولیس والوں کے سامنے بک دیا جو اس باتونی پرندے کو بیٹھے سن رہے تھے۔

ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ پرندنے کی64 سالہ مالکن اس سے قبل ایک طوطا گنوا چکی تھی اور اب اس نے ایسا واقعہ روکنے کا پکا تہیہ کیا ہوا تھا۔

“چناچہ مالکن نے دو سال قبل اسے پالتو پرندوں کی دوکان سے خریدنے کے بعد اس طوطے کو گھر کا پتا سکھانے کا فیصلہ کیا،” اس نے کہا۔

پرندے کا نام پیکو چان پتا چلا ہے جیسا کہ اس نے خود بتایا، یو ری پریٹی، پیکو چان۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.