ٹوکیو نے متنازع جزائر خریدنے کے لیے 76 ملین ین کے عطیات اکٹھے کر لیے

ٹوکیو: ٹوکیو کے بڑبولے گورنر کی طرف سے پچھلے ماہ متنازع جزائر خریدنے کے اعلان کے بعد، اس ہفتے بدھ کو میٹروپولیٹن حکومت نے اعلان کیا کہ اس نے متنازع جزائر کی لڑی خریدنے کے لیے 76 ملین ین کے عطیات اکٹھے کر لیے ہیں۔

ٹوکیو کے گورنر، جنہوں نے پچھلے جمعے کو چندہ جمع کرنے کی مہم شروع کی، نے کہا کہ اب تک انہیں عوام کی طرف سے 76 ملین ین کے عطیات ملے ہیں۔

اگر مکمل ہو گیا تو یہ اقدام عرصہ دراز سے چلنے والے جزائر کے تنازع میں ایک نئے مرحلے کا آغاز ہو گا، جو ٹوکیو سے قریباً 2000 کلومیٹر دور مچھلیوں سے بھرے سمندر میں واقع ہیں جہاں پر توانائی کے بیش قیمت ذرائع بھی ہو سکتے ہیں۔

اشی ہارا نے کہا کہ انہوں نے غیر آباد جزائر کی زنجیر میں سے اُتسوری جیما، کیتاکوجیما اور میناموکوجیما جزائر کی خریداری کے لیے مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے، جو ایک جاپانی خاندان کی ملکیت ہیں اور جاپانی حکومت کو لیز پر دئیے گئے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.