ٹوکیو: حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) اور مرکزی اپوزیشن جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور نیو کومیتو نے 8 مئی سے دائت کی کاروائی شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے جس میں 2015 تک کنزمپشن ٹیکس 10 فیصد کرنے کا مجوزہ بل زیر بحث آئے گا۔
ایل ڈی پی نے اس وقت تک متنازع بل پر مذاکرات میں شامل ہونے سے انکار کیا تھا جب تک وزیر اعظم یوشیکو نودا اپنے دو وزراء کو فارغ نہ کر دیتے، جن کے خلاف 20 اپریل کو ایوان بالا میں تحاریک مذمت پیش کی گئیں تھیں۔ نودا نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
تاہم، ٹی وی آساہی نے اطلاع دی کہ ایل ڈی پی کے اندر بھی دائت کی کاروائی کا بائیکاٹ کرنے کے فیصلے پر تقسیم بڑھ رہی تھی، جہاں بائیکاٹ کے مخالفین کہہ رہے تھے کہ عوام اپوزیشن کے تاخیری ہتھکنڈوں سے تنگ آ چکے ہیں، جس سے ایل ڈی پی کو اگلے انتخابات میں الٹا نقصان ہو سکتا ہے۔