سئیول: جنوبی کوریا کی ایس کے ہائنکس انک نے کہا کہ وہ ایلپیدا میموری، جاپانی چپ ساز ادارہ جو دیوالیہ پن کی چھتری تلے پناہ گزین ہے، کو خریدنے کا امیدوار نہیں رہا۔
کمپنی نے اس فیصلے کا اعلان ٹوکیو میں ایپلیدا کی نیلامی کے دوسرے مرحلے کے اختتام کے تھوڑی ہی دیر بعد مزید تفصیلات میں جائے بغیر ایک ریگولیٹری فائلنگ کے ذریعے کیا۔
ہائنکس نے دنیا کے تیسرے بڑے میموری چِپ میکر کے لیے پچھلے ماہ ابتدائی بولی جمع کروائی تھی تاکہ اسے اپنے موبائل چِپ بزنس برائے اسمارٹ فونز و ٹیبلٹس کو بہتر کرنے کے لیے استعمال کر سکے۔
ایلپیدا نے 5.5 ارب ڈالر کے قرضے کے ساتھ 27 فروری کو دیوالیہ پن کی درخواست دی تھی۔
ایلپیدا پرسنل کمپیوٹرز کی کم ہوتی طلب اور چِپس کی ضرورت سے زیادہ رسد کی وجہ سے چِپ ساز اداروں کے کم ہوتے منافع کی وجہ سے ناکامی کا شکار ہوا۔