بہت سے فیس بک صارفین پرائیویسی کے خطرات سے بےخبر: رپورٹ

واشنگٹن: کنزیومرز رپورٹس کی جانب سے ایک رپورٹ کے مطابق، بہت سے فیس بک صارفین ضخیم سماجی رابطے کی سائٹ پر خود کو لاحق پرائیویسی کے خطرات سے لاعلم ہیں یا مناسب احتیاطی تدابیر کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

رپورٹ نے نوٹ کیا کہ قریباً 48 لاکھ امریکیوں نے یہ پوسٹ کیا ہوا تھا کہ وہ کسی مخصوص دن کہاں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو چوروں کے لیے چوری کا نادر موقع ہو سکتا تھا۔

اس رپورٹ، جو تنظیم کے غیر منافع بخش “انٹرنیٹ کے حالات” نامی سروے کا حصہ ہے، کے تخمینے کے مطابق فیس بک استعمال کرنے والے ستر لاکھ گھرانوں نے کہا کہ انہیں پچھلے سال مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جن میں اجازت کے بغیر کسی کے لاگ ان کرنے جیسے واقعات سے لے کر ہراساں کرنے یا دھمکیوں جیسے واقعات شامل تھے۔

صرف 37 فیصد فیس بک صارفین نے کہا کہ انہوں پرائیوسی کے ٹولز استعمال کر کے معلومات کو کسی تیسرے فریق تک پہنچنے سے روکنے کا طریقہ کار وضع کیا۔

تاہم کنزیومر رپورٹس یہ بھی کہتی ہے کہ تمام اعداد و شمار خدشات سے بالکل پاک نہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.