پیپسی مائیکل جیکسن کو اپنے مشروب کے کین پر واپس لے آیا

نیو یارک: پیپسی کو انکارپ، پاپ گلوکاری کے بادشاہ کے ساتھ دوبارہ ملاپ کے ٹور پر جا رہا ہے۔

کمپنی نے جمے کو مائیل جیکسن کی اسٹیٹ کے ساتھ ایک معاہدے کا اعلان کیا جس کے تحت مرحوم پاپ اسٹار کی تصویر اس کی عالمی تشہیری مہم میں استعمال کی جائے گی۔ یہ تشہیری مہم مختلف ممالک کے حساب سے مختلف ہو گی تاہم اس میں ایک ٹی وی اشتہار، پیپسی کین کے خصوصی ایڈیشن جن پر مائیکل جیکسن کی تصویر ہو گی، اور جیکسن کے کچھ مشہور ترین گانوں کے ری مکس ڈاؤنلوڈ کرنے کے مواقع شامل ہوں گے۔

پیپسی، جس نے 1983 میں پہلی بار جیکسن کے ساتھ شراکت داری کی تھی، نے اپنے معاہدے کی شرائط ظاہر نہیں کیں۔

یہ اشتہاری مہم اس سال پیپسی کی عالمی مارکیٹنگ مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد برانڈ کی ساکھ کی بحالی اور کوکا کولا کو سے مارکیٹ شئیر واپس حاصل کرنا ہے۔

پیپسی اس نئی مہم سے بہت سی توقعات وابستہ کیے ہوئے ہے۔ یہ مہم اس سال بعد میں قریباً دو درجن ممالک تک پھیل جائے گی۔

اگرچہ پیپسی ناسٹالجیا پر بازی لگا رہا ہے جسے جیکسن ہی جگا سکتا ہے، تاہم اس شراکت سے کئی درد انگیز یادیں بھی تازہ ہوتی ہیں۔

1984 میں لاس اینجلس میں پیپسی کے لیے ایک اشتہار کی فلم بندی کراتے ہوئے جیکسن کے بالوں کو آگ لگ گئی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.