ٹوکیو: اتوار کی سہ پہر تسوکوبا، صوبہ ایباراکی کو ایک ٹورنیڈو چیرتا ہوا گزر گیا، جس کی وجہ سے ایک شخص ہلاک، درجنوں زخمی اور بہت سے گھروں کو نقصان پہنچا۔
فائر فائٹرز اور طبی ٹیمیں 12:46 پر تسوکوبا سے ٹورنیڈو ٹکرانے کے بعد علاقے کی طرف لپکیں۔ یہ شہر ایک سائنس سنٹر ہے جس میں بہت سے تحقیقی اور تعلیمی ادارے قائم ہیں، تاہم ٹورنیڈو زیادہ تر رہائشی علاقوں میں نمودار ہوا۔
تسوکوبا میڈیکل سنٹر نے کہا کہ ایک14 سالہ لڑکا طوفان میں زخمی ہونے کی وجہ سے ہلاک ہو گیا۔
اہلکاروں کے مطابق، 30 سے زیادہ دوسرے لوگ زخمی ہوئے، جن میں سے کم از کم 10 وہ تھے جن کا ہسپتال میں علاج کرنا پڑا۔ موت اور زخمیوں کی مزید تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہو سکیں۔
تاہم این ایچ کے پر دکھائے گئے مناظر میں بے چھت کے مکان، ٹوٹی ہوئی بالکنیوں اور کھڑکیوں والی اپارٹمنٹ عمارات، اورٹیڑھے میڑھے ٹیلیفون کے کھمبے نظر آئے جو بمشکل کھڑے تھے۔
اس نے بتایا کہ تقریباً 200 گھروں کو نقصان پہنچا۔
ٹوکیو الیکٹرک پاور کو نے کہا کہ 24,000 گھرانے بجلی سے محروم تھے چونکہ بجلی گرنے سے طوفان سے ہونے والا نقصان دو چند ہو گیا۔