ٹوکیو: ناگانو کی صوبائی پولیس نے کہا کہ جمعے اور ہفتے کو شمالی الپس کے پہاڑوں پر آٹھ بوڑھے کوہ پیما وفات پا گئے۔
پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق، 63 سے 78 سال کی عمر کے چھ آدمیوں کی لاشیں ہفتے کو صبح ایک ناہموار چوٹی کے قریب پائی گئیں جب وہ ناگانو صوبے کے وسط میں واقع ماؤنٹ کورینگی کے قریب گر پڑے۔
اس نے کہا کہ جمعے سے گمشدہ کوہ پیماؤں، جنہوں نے ایم ٹی شریوماداکے جانا تھا، کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایک قریبی گاؤں میں پہنچایا گیا جہاں بعد میں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
کیتاکیوشو سے تعلق رکھنے والے اس گروپ نے 2932 میٹر اونچی چوٹی کے لیے چڑھائی کا سفر جمعرات کو شروع کیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ جمعے کی سہ پہر اچانک پہاڑ سے برفانی طوفان آ ٹکرایا۔
امدادی اہلکاروں نے کہا کہ چھ کے چھ شاید ہائپو تھرمیا کی وجہ سے مرے چونکہ انہوں نے صرف ٹی شرٹس اور ہوا سے بچاؤ کی ہلکی جیکٹیں پہن رکھی تھیں۔ اس کے علاوہ ایک خاتون کوہ پیما بھی جاں بحق ہو گئی۔
جبکہ تیسرے واقعے میں ایک 72 سالہ بوڑھا، جو طوفانی موسم میں اپنے ساتھیوں سے بچھڑ گیا تھا، صوبہ گیفو کی پولیس کے مطابق ایم ٹی کاراساوا کی 3110 میٹر اونچی چوٹی کے قریب مردہ پایا گیا۔
گولڈن ویک کے دوران پورے شمالی الپس میں کوہ پیماؤں کا ہجوم لگا ہوا ہے۔