جاپان کی افریقہ میں ڈویلپمنٹ کانفرنس

رباط: جاپان کے وزیر خارجہ کوچیرو گیمبا نے ہفتے کو مراکش میں کہا کہ جاپان اس سال افریقی ممالک کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے مقابلہ کرنے کے لیے 1.3 ارب ڈالر کی امداد دے گا۔

ٹوکیو انٹرنیشنل کانفرنس برائے افریقی ترقی، جو مراکش میں منعقد ہو رہی ہے، کے آغاز پر تقریر کرتے ہوئے گیمبا نے کہا کہ جاپان نے براعظم میں بڑی بیماری سے مقابلہ کرنے اور ہارن آف افریقہ کے ممالک کو قحط سے مقابلہ کرنے کے لیے بھی 340 ملین ڈالر (260 ملین یورو) دئیے تھے۔

کئی افریقی ممالک تنازعات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی بناء پر فصلوں کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے غذائی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.