8 سالہ لڑکی بس چڑھ جانے سے ہلاک، ڈرائیور گرفتار

ٹوکیو: پولیس نے پیر کو کہا کہ انہوں نے ٹوکیو میں ایک بس ڈرائیور کو 8 سالہ بچی کی ہلاکت پر حراست میں لیا ہے جو ایدوگاوا وارڈ میں اس کی بس کی ٹکر کا شکار ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق، لڑکی اتوار کو صبح ساڑھے گیارہ بجے راہگیروں کی کراسنگ کے ذریعے اسکیٹ بورڈ سے گلی پار کر رہی تھی کہ ایک بس اس پر جا چڑھی۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن ایک گھنٹے بعد اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ ڈرائیور، جس کا نام ساداجی اوزاوا عمر 49 سال معلوم ہوئی ہے، پر ڈرائیونگ میں غفلت کی بناء پر زخمی کرنے کا باعث بننے اور اس واقعے سے موت کا تعلق بننے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ اوزاوا نے پولیس کو بتایا کہ اس نے لڑکی پر دھیان نہیں دیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.