جاپان ہولاندے کی جیت پر یورپی ردعمل کا جائزہ لے رہا ہے

ٹوکیو: جاپان نے پیر کو کہا کہ وہ “احتیاط سے جائزہ” لے رہا ہے کہ یورپ فرانس کے انتخابات میں سوشلسٹ فرانکوئس ہولاندے کی جیت پر کیسا ردعمل ظاہر کرتا ہے جبکہ براعظم قرضہ بحرانوں کے سلسلے سے باہر نکلنے کا راستہ تلاش کر رہا ہے۔

ترجمان نے ہولاندے کو مبارکباد دی، اور فرانس کو دنیا کی تیسری بڑی معیشت کے لیے “اہم شراکت دار”قرار دیا او رکہا کہ جاپان تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

گنے چنے اور مختصر الفاظ پر مشتمل ایک بیان میں جاپان کے اعلی ترین حکومتی ترجمان نے کہا کہ یورپی معیشت کی صحت تکلیف میں مبتلا ایشیائی اقتصادی دیو (جاپان) کو “بہت زیادہ متاثر کرتی ہے”۔

“یورپی معیشت کی سمت ہماری معیشت کو بہت زیادہ متاثر کرتی ہے،” انہوں نے کہا اور مزید اضافہ کیا کہ جاپان فرانس اور یورپی پاور ہاؤس جرمنی کے ساتھ بات چیت کو “اہم” خیال کرتا ہے۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے گہرے اقتصادی بحران سے یورپ کو باہر نکالنے کے لیے فرانس کے شکست خوردہ صدر نکولس سارکوزی کے خاصا قریب رہ کر کام کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.