آدمی نے چیبا کا پریم ہوٹل لوٹ لیا

چیبا: پولیس نے اتوار کو کہا کہ وہ ایک آدمی کی تلاش میں ہیں جس نے چیبا شہر کے ایک پریم ہوٹل میں تین لاکھ ین کا ڈاکہ مارا ہے۔

پولیس کے مطابق، آدمی جمعے کی صبح سات بجکر بیس منٹ پر چُو وارڈ میں واقع ہوٹل میں آیا اور ڈیوٹی پر موجود 65 سالہ خاتون کو چاقو سے دھمکایا۔ ڈاکو نے خاتون کو ٹوائلٹ میں زبردستی بند کر دیا اور اسے وہیں رہنے کو کہا۔ پولیس نے کہا کہ اس کے بعد اس نے کیش رجسٹر سے تین لاکھ ین اڑائے اور بھاگ نکلا۔
پولیس نے خاتون کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکو بیس سال کے قریب عمر کا تھا، اس کا قد 165 سینٹی میٹر، دبلا پتلا بدن، تمام کا تمام سیاہ ملبوس، کالا ہیٹ پہنے اور دھوپ کا چشمہ اور ماسک پہنے ہوئے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.