منیلا: قرض کے نگران ادارے اسٹینڈرڈ اینڈ پورز کا کہنا ہے کہ اگر حکومتی قرضہ ایسے ہی بڑھتا رہا اور اگر اصلاحات ایسے ہی لٹکتی رہیں جیسا کہ اس کی غیرمقبول حکومت ٹیکس اقدامات کے سلسلے میں مشکلات کا شکار ہے، تو جاپان اپنی اے اے کریڈٹ ریٹنگ سے محروم ہو سکتا ہے۔
ایس اینڈ پی کے ریاستی قرضوں سے متعلق سینئر ڈائریکٹر برائ ایشیا پیسفک کیمنگ ٹان نے کہا کہ انڈونیشیا کو مالیاتی شعبے پر اصلاحات نافذ کرنا ہوں گی اور فلپائن کو اپنی کمزور آمدن کو زیادہ کرنا ہو گا، اور اگر دونوں ممالک نے اپنی کریڈٹ ریٹنگ بڑھانی ہے تو انہیں قرضوں کا حجم کم کرنا ہو گا۔
“اگر سیاسی ماحول آج کے مقابلے میں بہت زیادہ انحطاط پذیر ہو جاتا ہے، تو ہمیں پالیسی کے محاذ پر اپنی حمایت واپس لینا پڑے گے، جس کے نتیجے میں درجہ بندی نیچے جاسکتی ہے،” ٹان نے رائٹرز کو جاپان کے متعلق ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا۔
“اگر ان کے قرضے تیزی سے بڑھنا جاری رکھتے ہیں، تو ہمیں صورتحال میں کوئی موڑ نہ آنے پر ریٹنگ میں کمی کرنا پڑ سکتی ہے،” انہوں نے کہا۔