فیس بک عہدیداروں نے سرمایہ کاروں کو رجھانے کا آغاز کر دیا

نیو یارک: فیس بک، جسے پبلک کمپنی بننے کی صورت میں امریکہ کی سب سے قیمتی کمپنیوں میں جگہ ملنے کی یقین دہانی پہلے ہی کرائی جا چکی ہے، کو اب اگلے دو ہفتوں تک اپنے ممکنہ سرمایہ کاروں کو رجھانا ہے کہ وہ اس سارے شور شرابے کی صحیح حقدار بھی ہے۔

دنیا کی چوٹی کی سماجی رابطے کی سائٹ کے عہدیداروں نے وال اسٹریٹ میں اپنے اہم ترین روڈ شو کا آغاز کر دیا جو 18 مئی کو نسڈک اسٹاک ایکسچینج میں اس کے حصص کی خرید و فروخت کے متوقع آغاز کے سلسلے میں مارکیٹنگ مہم کا حصہ ہے۔

چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی اس فرم نے آدھ گھنٹے پر مشتمل ایک ویڈیو تیار کی ہے جس میں اس کے مشن، مصنوعات، مالیات اور کمپنی کے مستقبل کے بارے میں وضاحت کی گئی ہے، جبکہ چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ بذات خود تفصیلات بتا رہے ہیں۔

فیس بک کے حصص کی عوامی فروخت کے ابتدائی مرحلے کے اہم کردار جے مورگن چیز کے ہاں منظر خاصا بھڑکیلا تھا، جس کے نیویارک ہیڈ کوارٹر کے باہر کمپنی عہدیداروں کو خوش آمدید کہنے کے لیے فیس بک کے بڑے بڑے نیلے جھنڈے لہرا رہے تھے۔

منگل کو امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو جمع کروائی جانیوالی دستاویزات کے مطابق فیس بک نے اپنے حصص کی قیمت 28 سے 35 ڈالر مقرر کی ہے، جو فرم کو مجموعی طور پر 70 ارب ڈالر سے 87.5 ارب ڈالر کی قدر عطاء کرے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.