63 فیصد جاپانی شہریوں کی طرف سے اوئی ایٹمی ری ایکٹر ری اسٹارٹ کرنے پر ‘نا’: مینی چی پول

مینی چی کی جانب سے کروائے جانے والے ایک ملک گیر سروے سے پتا چلتا ہے کہ 63 فیصد جاپانی لوگ اوئی ایٹمی بجلی گھر کے دو معطل شدہ ری ایکٹروں کی دوبارہ فعالیت کے خلاف ہیں، جبکہ 74 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ گرما میں بجلی کے پابند استعمال کو “برداشت کر سکتے ہیں،”؛ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ عوام الناس بڑھتی ہوئی تعداد میں ایٹمی توانائی سے بجلی پیدا کرنے سے پرے ہٹنے کے حق میں ہو رہے ہیں۔ صرف 16 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ نئی ایٹمی حفاظتی معیارات پر “اعتماد” کرتے ہیں، جس سے یہ حقیقت کھل کر سامنے آتی ہے کہ عوام حکومتی طریقہ ہائے کار پر عدم اعتماد کرتے ہیں، جس نے انہیں اتنی ثابت قدمی سے ایٹمی ری ایکٹروں کو دوبارہ فعالیت کی مخالفت میں لا کھڑا کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.