پراسیکیوٹران کی ٹوکیو ہائی کورٹ میں اوزاوا کی بریّت کے خلاف اپیل

ٹوکیو: ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کے سابقہ لیڈر اچیرو اوزاوا کے حال ہی میں مکمل ہونے والے مقدمے میں استغاثہ کا کردار ادا کرنے والے تین وکلاء نے بدھ کوکہا کہ وہ بدھ کو سیاسی چندے کے کیس میں ان کی بریّت کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔

69 سالہ اوزاوا کو ٹوکیو ڈسٹرکٹ کورٹ نے ان الزامات سے بری کر دیا تھا کہ انہوں نے 2004 میں زمین کا سوداکرنے کے لیے اپنی سیاسی چندے کی تنظیم کو 400 ملین ین دینے کے معاملے کو معاونین کے ساتھ مل کر چھپایا تھا۔ ان کے معاونین نے کہا تھا کہ غلطی خالصتاً تکنیکی نوعیت کی تھی اور ان کا آقا، جس نے “2009 میں پارٹی کی جیت کی راہ ہموار کی تھی”، اس سے آگاہ نہیں تھا۔

پراسیکیوٹران، جو غیر قانونی ثبوت استعمال کرنے پر ناکام ہوئے، نے کہا کہ یہ ناقابل تصور تھا کہ اوزاوا اس معاملے میں ملوث نہ ہوتا۔

استغاثہ کی ٹیم نے کہاکہ وہ 26 اپریل کے فیصلے کے خلاف ٹوکیو ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔

بریّت کے بعد اوزاوا نے کہا تھا کہ عدالتی فیصلہ ان کے اصرار کے مطابق ہے کہ غلط بیانی سے متعلق کوئی سازش موجود ہی نہیں تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.