ٹیپکو نے نئی انتظامیہ نامزد کر دی

ٹوکیو: ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) نے منگل کو کہا کہ وکیل اور کارپوریٹ تنظیم نو کے ماہر کازوہیکو شیموکوبے کو چئیرمین تعینات کیا گیا ہے۔ اس نے ایٹمی بحران پر ردعمل کے نگران مینجنگ ڈائریکٹر ناؤمی ہیروسے کو صدر کے عہدے پر ترقی بھی دے دی۔
یہ تعیناتیاں اگلے ماہ شئیر ہولڈرز کے اجلاس میں منظوری سے مشروط ہیں۔ جاپانی میڈیا رپورٹس کہتی ہیں کہ بہت سے ممکنہ امیدواروں نے ٹیپکو کی قیادت کی پیشکشیں ٹھکرا دی تھیں۔

پچھلے سال سونامی نے فوکوشیما ڈائیچی ایٹمی بجلی گھر کے بیک اپ جنریٹر تباہ کر دئیے تھے۔ ٹیپکو کو متاثرین کو زر تلافی ادا کرنے اور پلانٹ کو ٹھیک کرنے کی بہت بڑی لاگتوں کا سامنا ہے۔

بحران کا نشانہ بنتے وقت ٹیپکو کی قیادت کرنے والے عہدیداروں نے پہلے ہی استعفے دے دئیے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.