ساپورو میں عورت نے بیگ چھیننے والے کی انگلی کاٹ کھائی

ٹوکیو: جاپان میں ایک عورت پر حملہ کرنے والے لٹیرے کو خالی ہاتھ “اور ایک انگلی سے محروم ہو کر” بھاگنا پڑا جب متوقع شکار نے اس کی چھنگلیا ہی کاٹ ڈالی۔

پولیس نے منگل کو کہا کہ 59 سالہ خاتون جب ساپورو کے شمالی شہر میں اپنے اپارٹمنٹ پر پہنچی تو ایک آدمی کی طرف سے اس کا بیگ چھینے جانے پر خاتون نے اس کا مقابلہ کیا۔

حملہ آور کے سائیکل پر فرار ہونے کی کوشش کے دوران خاتون نے اس کا پیچھا کیا اور لوٹا ہوا سامان اس کے ہاتھ سے جھٹکا دے کر چھین لیا اور اس کی چھوٹی انگلی پر پوری شدت سے دانتوں سے کاٹ لیا۔

“متاثرہ خاتون نے گُتھم گُتھا ہو کے اپنا بیگ واپس حاصل کر لیا اور مشتبہ کی چھوٹی انگلی جزوی طور پر کٹ گئی تھی جس کے بعد وہ سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،” ایک مقامی پولیس ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا۔

مقامی میڈیا کی اطلاع کے مطابق آدمی کی انگلی کی سب سے اوپر والی پور، جو خاتون کے مطابق اس کے دائیں ہاتھ سے تھی، جائے وقوعہ سے حاصل کرلی گئی۔

پولیس کے ایک ترجمان نے تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا کہ کٹنے والی انگلی کا کیا بنا یا حملہ آور کا سراغ لگانے کے لیے اس سے نشانات انگشت حاصل کیے گئے یا نہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.