جنوبی کوریا اور جاپان فوجی معاہدے پر بات چیت میں تیزی پیدا کریں گے

سئیول: جنوبی کوریا نے منگل کو کہا کہ وہ جاپان کے ساتھ فوجی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے، جو کہ 1945 میں کوریا پر بے رحمانہ جاپانی نوآبادیاتی تسلط کے اختتام کے بعد پہلا ایسا معاہدہ ہو گا۔

سئیول کی وزارت دفاع نے کہا کہ ایک معاہدہ دونوں ممالک کو شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل پروگراموں پر انٹیلی جنس معلومات شئیر کرنے اور سمندر میں مشترکہ تلاش اور مدد کے آپریشن سر انجام دینے کی سہولت دے گا۔ جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے کہا کہ یہ فوجی معاہدے جاپان کے ساتھ ان کے ملک کے اولین معاہدے ہوں گے۔

ٹوکیو میں جاپانی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ معاہدوں پر دستخط کے لیے مذاکرات میں تیزی پیدا کی گئی ہے۔

“دونوں ممالک کے وزرائے دفاع نے پچھلے سال ایک معاہدے کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق کیا تھا جس کے تحت فوجی راز اور فوجی ساز و سامان میں باہمی مدد فراہم کی جاسکے گی،” اس نے کہا۔

جنوبی کوریا اور جاپان ایک چبھن دار علاقائی تنازعے میں بھی ملوث ہیں جس میں دونوں اطراف بحر جاپان (مشرقی سمندر) میں واقع چٹانی جزائر پر اپنا حق ملکیت جتاتے ہیں۔

سیئول کے ایک تجزیہ نگار نے کہا کہ جاپان کےساتھ فوجی معاہدہ چین اور شمالی کوریا کی جانب سے سخت مخالفت کا سبب بنے گا۔

“جنوبی کوریا کو اپنے ملک میں بھی عوام کی طرف سے جاپان کے ساتھ کسی بھی قسم کے فوجی معاہدے پر، اس کے مندرجات سے قطع نظر، ناپسندیدگی کے جذبات کا سامنا ہے،” اس نے کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.