سئیول: سیئول کی ایک عدالت نے ایک امریکی فوجی کو چھ سال قید کی سزا سنائی جس نے پچھلے سال ایک جنوبی کورین ٹین ایج لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
سئیول سنٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ کی طرف سے بدھ کو پی وی ٹی کیوِن رابنسن کو سزا سنانے کا فیصلہ نومبر میں ایک اور امریکی پرائیویٹ کو ایسے ہی جرم کے تحت 10 سال کی سزائے قید کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔
ان دونوں کیسوں نے جنوبی کوریا میں امریکہ مخالف جذبات کو پھر سے آگ لگا دی اور امریکی اہلکاروں کو فوراً معذرت کرنا پڑی۔ امریکہ کے 28,500 فوجی شمالی کوریا کے خلاف سدِّ راہ کے طور پر جنوبی کوریا میں تعینات ہیں۔
جنوبی کوریا میں امریکی فورسز کا کہنا ہے کہ وہ چیک کر رہے ہیں کہ آیا رابنسن اپیل کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔
عدالت نے یہ حکم بھی دیا کہ فوجی کی ذاتی معلومات جنوبی کوریا کی حکومتی ویب سائٹ پر 10 سال تک منکشف کی جاتی رہیں۔ اس نے نشانہ بننے والی کی عمر کو عوام کو خبردار کرنے کا ذریعہ قرار دیا۔