گرِی “کمپلیٹ گاچا” کے بعد گیمنگ کنٹرولز کو بہتر بنائے گی

ٹوکیو: جاپان کی چوٹی کی سوشل گیمنگ سائٹ گری انک، کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مواد کی نگرانی سخت کرے گی چونکہ نگران ادارے انٹرنیٹ گیمز پر پابندیاں لگانے کا سوچ رہے ہیں چونکہ انہیں جوئے پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کا مرتکب گردانا جا رہا ہے۔

فرم کے بانی اور سی ای او یوشیکازو تاناکا نے منگل کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ گرِی مئی کے آخر تک دوسری سوشل گیمنگ کمپنیوں کے ساتھ مل کر انڈسٹری کی گائیڈلائنز تیار کرے گی۔

31 مارچ کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 64 ارب ین (اسی کروڑ امریکی ڈالر) کے سہ گنا آپریٹنگ منافع کا اعلان کرتے ہوئے تاناکا نے وعدہ کیا کہ بچوں کے خرچ کرنے پر 5000 ین کی حد لگا دی جائے گی جبکہ دوسرے لوگوں کی طرف سے 10,000 ین سے زیادہ خرچ ہو جانے کے بعد آنلائن تنبیہات پوسٹ کی جائیں گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.