تجمل خان کے دفتر میں پی ٹی آئی جاپان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

تجمل خان کے دفتر میں پی ٹی آئی جاپان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اردوورلڈنیوز۔حال ہی میں توچکی کین  میں پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر اور جاپان میں پارٹی کی روح جناب تجمل خان کے دفترکے وسیع وعریض ہال میں پارٹی کے مرکزی صوبائی اور کارکنوں اور عہدیداروں کی ایک نشت کا اہتمام کیا اس نشت کے میزبان جناب تجمل خان اور  توچیکی میں ان کے ساتھی تھی
اجلاس میں جاپان بھر کے تمام مرکزی اور صوبائی عہدیداروں نے  بھرپور حصہ لیا اور پارٹی پالسی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے  اس پر  اپنا بھرپور عتماد کیا اور پارٹی کے صدر جناب خالد فریدی کے کاوشوںکی بھی تعریف کی ۔اس موقع پر پاکستان تحریکِ انصاف پاکستان کی پاکستان میں کامیاب  جلسوں اور ریلیوں پر ایک دوسرے کو اور چیرمین عمران خان کو مبارک باد بھی دی
خاص طور پر کوئٹہ کے جلسے کو پاکستان میں  ایک بڑی تبدیلی قرار دیا گیا ۔اجلاس میں حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف جاپان میں شمولیت حاصل کرنے والے جاپان کے مشہور سماجی اور سیاسی شخصیات جناب سعید احمد بھٹی ۔چوہدی نوید اور حماد چوہدری شامل تھے ۔اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے جس میں باہمی مشورے سے اور صدر جناب خالد فریدی کی رضامندی کے بعد تویاما کے حماد چوہدری کو مرکزی سنئر نائب صدر مقر رکیا گیا۔امید ہے جلد ہی سعید احمد بھٹی اور چوہدی نوید کو اہم ذمیداریاں سونپی جائیں گی۔اجلاس ک اختتام پر پاکستان اور عمران خان کی سلامتی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔سیاچین اور بوجا ائر لائین کے شہیدوں کے کئے بھی  خصوصی دعا ہوئی اور فاتحہ بڑے گئی

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.