سونی کی طرف سے 456.66 ارب ین کے خسارے کا اعلان، منافع کی طرف واپسی کے لیے پر امید

ٹوکیو: جاپانی الیکٹرونکس دیو سونی نے جمعرات کو 456.66 ارب ین کی بڑی مقدار کے سالانہ خسارے کا اعلان کیا، تاہم اس نے وعدہ کیا کہ وہ اس سال منافع کی طرف واپس آ جائے گا چونکہ وہ بڑے پیمانے کے تنظیم نو کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

مارچ تک کے مالی سال میں 456.66 ارب ین کا خسارہ، جو مسلسل چوتھے سال واقع ہوا ہے، اس وقت سامنے آیا ہے جب اس نے پچھلے ماہ دس ہزار ملازمتوں کی کٹوتی اور قریباً ایک ارب ڈالر اپنے اندر اکھاڑ پچھاڑ پر خرچ کرنے کا اعلان کیا تھا، جسے کمپنی کے چیف نے “ارجنٹ” قرار دیا۔

اس سال کے دوران فروخت 9.6 فیصد کم ہو کر 6.49 ارب ین رہی، جبکہ فرم کو 67.28ارب ین کا آپریٹنگ خسارہ ہوا۔

سونی، جو اپنے ٹیلی وژن یونٹ کے خسارے کو لگام دینے کی جد و جہد کر رہا ہے، نے جمعرات کو کہا کہ مہنگا ین اور قدرتی آفات اس کی تباہ کن بیلنس شیٹ کی بڑی وجہ تھے۔

تاہم اس نے کہا کہ وہ مارچ 2013 کو ختم ہونے والے موجودہ مالی سال میں 30 ارب ین کے نیٹ منافع کے حصول کی راہ پر ہے، جبکہ 7.4 ٹریلین ین کی فروخت پر 180 ارب ین کے آپریٹنگ منافع کی توقع ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.