ٹوکیو: جاپان کی صف اول کی سوشل گیمنگ کمپنیوں گرِی انک، اور ڈی ای این اے کو لمیٹڈ نے بدھ کو کہا کہ وہ جوئے کے مختلف پہلو رکھنے والی گیمز کو آہستہ آہستہ ہٹا دیں گی چونکہ انہیں نگران اداروں کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے۔
جاپان کی صارفین کے امور سے متعلق ایجنسی کے زیر تفتیش گیم کا نام “کمپلیٹ گاچا” ہے، جو مجازی کارڈز پلٹنے پر صارفین سے پیسے طلب کرتی ہے۔ سات کارڈز تک کے پہلے سے طے شدہ سیٹ کو مکمل کرنے سے وصول کاروں کو نایاب کارڈ یا دوسرے قابل قدر آنلائن انعامات ملتے ہیں۔
ڈی ای این اے کے چیف ایگزیکٹو اِساؤ موریاسو نے نامہ نگاروں کو آمدن کے ایک طے شدہ اعلان کے بعد بتایا کہ ان کی کمپنی نے زیر نظر گیم کو رضاکارنہ طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس کا ان کی آمدن پر کتنا اثر پڑے گا۔
گرِی، جس نے آنلائن مجازی کارڈ اور آنلائن گیموں کے اوتاروں کے لوازمات کی فروخت سے آپریٹنگ منافع میں 50 فیصد تک اضافہ کیا ہے، نے اس ہفتے 31 مارچ کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں آپریٹنگ منافع سہ گنا ہونے کا اعلان کیا تھا۔
سِرکان توتو، جو ٹوکیو سے تعلق رکھنے والے ایک مشیر ہیں اور سرمایہ کاروں کو سوشل گیمنگ کی صنعت میں سرمایہ کاری پر مشورہ دیتے ہیں، نے کہا کہ ان فرموں کو اب سنجیدہ طویل مدتی چیلنج کا سامنا ہے۔