اوساکا میں قانونی جڑی بوٹیوں کی سگریٹ نوشی کے بعد ٹکر مار کر بھاگنے کے چھ کیسوں میں ملوث آدمی گرفتار

اوساکا: پولیس نے بدھ کو کہا کہ اوساکا میں ایک آدمی کو ٹکر مار کر بھاگنے کے ایک سلسلے میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ واقعات پچھلے اتوار کو رونما ہوئے اور اس نے اعتراف کیا کہ وہ اس وقت قانونی جڑی بوٹیوں کی سگریٹ نوشی کے بعد ہوا میں اڑ رہا تھا۔

پولیس کے مطابق، مشتبہ ، 22 سالہ پینٹر تاکیشی کوئیزومی، پر منگل کو باضابطہ طو پر ڈرائیونگ میں غفلت کا الزام لگایا گیا جس کا نتیجہ لوگوں کے زخمی ہونے کی صورت میں نکلا۔ کوئیزومی، جو ایک اہلخانہ کے ہمراہ تھا، نے پیر کی رات اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کیا تھا۔

پولیس نے کہا کہ کوئیزومی، جس نے اتوار کی رات ایک کار کرائے پر حاصل کی تھی، پر ٹکر مار کر بھاگنے کے چھ واقعات کا الزام ہے جو اتوار کو صبح 10:20 سے رات 9:30 تک اوساکا کے تین وارڈز میں ڈرائیونگ کے دوران رونما ہوئے۔ نشانہ بننے والوں میں ایک 78 سالہ خاتون شامل تھی جو شینباشی شاپنگ آرکیڈ میں ٹکر کا نشانہ بنی اور اس کی دائیں ٹانگ ٹوٹ گئی۔

کوئیزومی پر اسی شاپنگ آرکیڈ میں ایک اشتہاری کھمبے کے ساتھ ٹکرانے کا بھی الزام ہے جو بعد میں ایک 82 سالہ خاتون سے ٹکرایا اور چار کھڑی گاڑیوں پر جاگرنے سے قبل اسے معمولی زخمی کرنے کا باعث بنا۔

اپنی حراست کے بعد کوئیزومی نے پولیس کو کہا کہ اسے کسی کو ٹکر مارنے کے بارے کچھ یاد نہیں۔ اس نے کہا کہ وہ قانونی جڑی بوٹیوں کی سگریٹ نوشی کر رہا تھا اور یہ کہ وہ اپنے حواس میں نہیں تھا۔ “میرا خیال تھا کہ کوئی میرا پیچھا کر رہا ہے،” اس کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.