اپوزیشن جماعتوں کا اوزاوا سے دائت میں حلفی گواہ کے طور پر پیش ہو کر بیان دینے کا مطالبہ

ٹوکیو: اپوزیشن لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کی شریک کار، نیو کومیتو پارٹی، نے بدھ کو وکلائے استغاثہ کی جانب سے اوزاوا کی بریت کے خلاف اپیل دائر کرنے کے بعد، ڈیمو کریٹک پارٹی آف جاپان کے سابقہ لیڈر اچیرو اوزاوا پر زور دیا کہ وہ دائت میں بطور حلفی گواہ پیش ہوں۔

ایل ڈی پی کے چیف ساداکازو تانیگاکی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اوزاوا کو اپنی اخلاقی اور سیاسی ذمہ داریوں پر پورا اترنے کے لیے بیان حلفی دینا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی جے کو اپنا آپ صاف کرنا ہو گا۔

تاہم، ڈی پی جے کے سیکرٹری جنرل ازوما کوشیشی نے کہا کہ اوزاوا کے لیے دائت میں بیان حلفی دینا مشکل ہو گا، چونکہ اب اپیل کی کاروائی شروع ہو گئی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.