سافٹ بینک کی آنلائن بلنگ کے لیے ای بے کے ساتھ شراکت داری

ٹوکیو: انٹرنیٹ نیلامی کے دیو ای بے اور موبائل فون آپریٹر سافٹ بینک نے بدھ کو کہا کہ وہ امریکی فرم پے پال کے آنلائن بلنگ کے نظام کو پہلی بار جاپان میں لانے کے لیے متحد ہو رہے ہیں۔

‘پے پال ہئیر’ کی پیشکش کے ذریعے ریٹیلر اپنے اسمارٹ فونز پر انگوٹھے جتنے ایک آلے کے ذریعے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی ادائیگی قبول کر سکتے ہیں، جبکہ سافٹ بینک کے صدر ماسایوشی سون نے کہا کہ ان کی کمپنیوں کے جوڑے کا مقصد جاپان کے آنلائن ادائیگی کے نظاموں میں “نمبر ایک کا درجہ حاصل کرنے کی جدوجہد ہوگی”۔

پوری دنیا میں آنلائن ادائیگیوں کی بڑی قوت ہونے کے باوجود ای بے کو ابھی جاپان مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانا ہے جہاں کئی قسم کے الیکٹرانک روپے زیادہ عام استعمال ہوتے ہیں۔ فرم اور جاپان کے تیسرے بڑے موبائل آپریٹر، سافٹ بینک نے کہا کہ یہ پیشکش ایک لاکھ ین ماہانہ کی فیس سے بہت سستی ہے جو گاہکوں کی خریداری کو پروسیس کرنے کے لیے ریٹیلرز کو اکثر کریڈٹ کارڈ کمپنیوں کو ادا کرنا پڑتی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.